واشنگٹن(این این آئی+ اے پی پی ) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی آئندہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سینیٹ کو ایک میمو بھیجیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک عہدیدار نے آئندہ بدھ کو دارالحکومت میں جو بائیڈن کے حلف برداری کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں حلف برداری کی تقریب کے قریب پہنچ کر پوری کمپلیکس کی جانچ پڑتال کرنا ہوگی تاکہ چونسٹھویں امریکی صدر کے انتخاب کے موقعہ پر سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جاسکے اور کسی قسم کی گڑ بڑھ نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل راسل ھونوری سے سیکیورٹی کے انفراسٹرکچر، کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے مشترکہ ایجنسیوں کے آپریشنز فوری جائزہ لینے کو کہا ہے۔ پیلوسی کا کہنا تھا کہ جنرل ھونوری بحرانوں سے نمٹنے کیلیے تجربہ کار شخص ہیں۔پلوسی نے زور دے کر کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دارالحکومت کے تحفظ کے لیے اپنی پوری طاقت دکھائی ہے۔ انہوں نے نیشنل گارڈ کی امریکی جمہوریت کے تحفظ میں کے کے لیے خدمات کی تعریف کی۔امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل کی حفاظت پر تعینات فورسز سے ملاقات کے لیے وہاں کا دورہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔مائیک پینس نے فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے اس غیر معمولی وقت پر آگے بڑھ کر قومی دارالحکومت کی حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ وہ ان کے نائب صدر ہیں۔ہزاروں نیشنل گارڈ کے اہل کار اس وقت سے عمارت کی حفاظت کر رہے ہیں، جب 6 جنوری کے دن صدر ٹرمپ کے حامیوں نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی انتخابی کامیابی کی ایوان نمائندگان سے توثیق کو روکنے کے لیے عمارت پر چڑھائی کر دی تھی۔مائیک پینس کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ 20 ہزار فوجی جو بائیڈن کی حلف برداری کے دن کیپیٹل کی حفاظت کریں گے۔پینس نے کہا کہ بائیڈن اور نائب صدر کاملہ ہیرس دونوں 20 جنوری کو ہماری تاریخ اور ہماری روایت کے مطابق اور اس انداز سے حلف اٹھائیں گے۔
امریکہ: سپیکرنینسی پلوسی کا آئندہ ہفتے سینٹ کوٹرمپ کے مواخذے کیلئے میمو بھیجنے کا فیصلہ
Jan 17, 2021