شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، بنوںمیڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹرجاں بحق

پشاور(اے پی پی)شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی بائی پاس روڈ پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق میرعلی بائی پاس روڈ پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے  ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ جاں بحق موقع پرجاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرولی اللہ داوڑ بنوں میڈیکل کالج میں پتھالوجی کے پروفیسر تھے، مقتول اپنے گاڑی میں رات  کو  بنوں سے میرعلی میں اپنے گائوں ہرمز جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔واضح رہے کہ مقتول ڈاکٹر ہر ہفتے اور اتوار کو میرعلی میں مریضوں کو چک اپ کیلئے آتا تھا، نعش کو میرعلی ٹی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا گیا ۔واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن