ڈی سی خانیوال سے ایم ڈی بیت المال عون  عباس بپی کی ملاقات‘ مستحق افراد کی امداد سمیت متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

Jan 17, 2021

سرائے سدھو(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے ممبر بیت المال پنجاب شیخ فرخ زبیر ،جاوید خان لغاری اور دیگر پی ٹی آئی عہدیداران کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر ضلع خانیوال میں پاکستان بیت المال کے تحت غریب اور مستحق افراد کی امداد سمیت دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان بیت المال مستحقین کی مدد کے لیے جو اقدامات کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہیں  ۔

مزیدخبریں