ملتان( لیڈی رپورٹر )خطے کی قدیم قوم سرائیکی کو اس کا حق الگ صوبہ سرائیکستان دیا جائے۔ وسیب کی پسماندگی کا واحد حل صوبہ سرائیکستان کا قیام ہے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی عہدیداران رافیہ ملک، حانیہ خان، راحیلہ مبشر کلاسرہ ‘ شازیہ گیلانی، عاصمہ خان، دعا نایاب اور شان زینب نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملتان کے عوام کے ساتھ ساتھ خطے کی تہذیب، ثقافت،کلچر کو بھی کھڈے لائن لگانے کے دَر پر ہے۔ ملتان قدیم خطہ ، یہاں بسنے والی قدیم سرائیکی قوم کو ان کا حق الگ صوبہ سرائیکستان دے۔ مٹے ہوئے ورثے کو بچانے کیلئے اور اس کے فروغ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ سول سیکرٹریٹ سرائیکی خطے کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی گھنائونی سازش ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت تحریری وعدے کے مطابق الگ صوبے کا قیام عمل میں لائے ، ورنہ احتجاجی مظاہروں کا حق ہم رکھتے ہیں۔