وسیب اتحاد دھنوٹ کے انتخابات، عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایاگیا

دھنوٹ (نامہ نگار) میاں ولی محمد کاشف،حاجی گلزارحسین مغل اور ملک گلزاراحمد لودھرا  پر مشتمل تین رکنی انتخابی کمیٹی  کے زیر انتظام وسیب اتحاد دھنوٹ کے  انتخابات مکمل ہوئے۔ جس میں سال2021 کے لئے سرپرست اعلی نواب انعام اللہ خان، سرپرست رانا محمد ارشد خان، چیئر مین چوہدری محمد اسلام ثانی، وائس چیئرمین مہر محمد عمران ،صدر ملک محمد صدیق نائچ، سینئر نائب صدر محمد عاشق خان بھٹہ، نائب صدر کسان ونگ چوہدری محفوظ علی، نائب صدر محمد عبداللہ تبسم،  نائب صدر یوتھ ونگ ملک محمد عاطف، نائب صدر لیبر ونگ سعید احمد بھٹہ، جنرل سیکرٹری اللہ ڈتہ انجم، جوائنٹ سیکرٹری فداگل ،سیکرٹری فنانس رانا محمد نعمان،سیکرٹری نشرواشاعت مہر فلک شیر، آفس سیکرٹری عبدالطیف شاہ، ممبران سوشل میڈیا کمیٹی احمدرضا ، یاسر عزیز اور رانامحمد شہباز۔ مانیٹرنگ و ضابطہ اخلاق کمیٹی چوہدری برکت علی ریاض، رانا محمد تحسین ،حاجی قربان حسین ، رانا یوسف علی خان عہدیداران منتخب ہوئے۔ علاوہ ازیں 6 وارڈز پر مشتمل  ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ میں  وارڈ وائز وسیب اتحاد دھنوٹ کی ذیلی تنظیمیں تشکیل دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن