شمالی چھاؤنی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن‘11گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی)شمالی چھاؤنی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11پیشہ ور ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ہدایات پر آپریشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں۔ ایس پی کینٹ صاعد عزیز نے اے ایس پی شمالی چھاؤنی بشری انصار کی سربراہی میں ایس ایچ او شمالی چھاؤنی انسپکٹر میاں لیاقت اورسب انسپکٹر عمران اشرف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عثمان مقبول سمیت دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزموں میں سے 2منشیات فروشوں خالد اور آصف مسیح سے سینکڑوں بوتلیں شراب برآمد کر لی گئی ۔ ملزم جعلی شراب بنانے کے لیے فیکٹری بنا رکھی تھی۔ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں آرڈر پر بھی منشیات سپلائی کرتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن