اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ 152 اشیاء کی درآمد پر محاصل کم کرنے اور دیگر اقدامات سے معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں مگر بجٹ خسارے کو سات فیصد کے ہدف تک رکھنے کے لئے مذید اقدامات کرنا ہو نگے۔اگر مذید اقدامات نہیں کیے گئے تو بجٹ خسارہ سات فیصد کے ہدف کو عبور کر کے آٹھ فیصد تک پہنچ جائے گا۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں میںمعاشی سرگرمیاں گزشتہ سال سے بہتر ہیں مگر ان میں اضافہ کے لئے محاصل میں مذید کمی اور مراعات میں اضافہ کیا جائے ۔ توانائی کی قیمتوں میں بار بار کے اضافہ کا سلسلہ روکا جائے جبکہ بجلی اور گیس کی فراہمی میں تسلسل کو یقینی بنا یا جائے ورنہ ساری محنت اکارت جائے گی۔ مودی انوسٹر سروس نے 2021 میں پاکستان کی شرح نمو 1.5 فیصد تک رہنے کا اندازہ لگایا ہے عالمی بینک نے شرح نمو نصف فیصد تک رہنے، مرکزی بینک نے ڈیڑھ سے ڈھائی فیصد تک رہنے جبکہ حکومت نے 2.1 فیصد تک رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔تمام اداروں کے اندازوں میں فرق ہے ۔
درآمدی محاصل کم کرنے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں
Jan 17, 2021