حسیں اک بھی نہ دیکھا

Jan 17, 2021

حسیں اک بھی نہ دیکھا اْس سے بڑھ کر سب حسینوں میں
وہی اک مہ جبیں تھا صد ہزاراں مہ جبینوں میں
نہیں لازم کہ نذ ر ِ موج ِ طوفاں سب سفینے ہوں
جنہیں ہو ڈوبنا وہ ڈوب جاتے ہیں سفینوں میں 
بہت ہی کم نظر تھے  نکتہ چیں کْچھ اْس کی محفل میں
کوئی تو نکتہ داں ہوتا ہمارے نکتہ چینیوں میں
کہاں قسمت میں ہر اک کی مرے دل میں جگہ پائے
بس اک مہ رْخ مکیں ہے اب مرے دل کے مکینوں میں 
کہاں اشک ِرواں میرے کہاں اشک ِ نہنگ ِ شر
خزف ریزے کہاں تْو ڈھونڈتا ہے اِن نگینوں میں 
مری تو موسم ِ برسات میں آنکھیں برستی ہیں 
کہ ابر ِاشک چھاتا ہے فلک پر اِن مہینوں میں
تقاضے تو محبّت کے کئی ہیں جعفری صاحب
وفا بھی اک قرینہ ہے محبّت کے قرینوں میں
 ڈاکٹر  مقصود جعفری

مزیدخبریں