مرمت و بحالی کاکام ‘آئیسکوکے 132اور 66کے وی گرڈ سٹیشنز پر 18اور19جنوری کولوڈشیڈنگ ہوگی

لاہور (نیوز رپورٹر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ 500 کے وی گرڈ سٹیشن این ٹی ڈی سی روات میں 132 کے وی بس بار کی سالانہ مرمت اور بحالی کے کام کے باعث 18 اور 19 جنوری 2021کو روزانہ کی بنیاد پر صبح9 بجے سے شام 5 بجے تک اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 132کے وی گرڈ سٹیشن اور 66کے وی گرڈ سٹیشنز پر لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ جن گرڈ سٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ان میں چکوال، چکری، اڈیالہ، گوجر خان، جاتلی، بادشاہان، پننوال، ڈنڈوت، تلہ گنگ، چوآسیدن شاہ، نورپور سیٹھی، بگھوال، جنڈ، لکڑمار ،ٹمن  اوردندہ شاہ بلاول شامل ہیں ۔ (دینہ 132 کے وی گرڈ سٹیشن اور اس سے منسلک فیڈرز مکمل بند رہیں گے)۔ترجمان نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 132 کے وی بس بار کی سالانہ مینٹیننس سے 500 کے وی گرڈ سٹیشن روات میں بس بار کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا جس سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں بہتری آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...