عشق مصطفی ؐ کیلئے قید و بند کی سختیاں اہمیت نہیں رکھتیں، پیر عنایت الحق شاہ

Jan 17, 2021

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز ) عشق مصطفی ؐ میں موت بھی قبول ۔ قید و بند کی سختیاں اہمیت نہیں رکھتیں ۔ اغیار کی چوکھٹ چھوڑدیں دنیا و آخرت سنور جائے گی ۔ محمد عربی ؐ کا دین تخت پر آکر رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری امیر شمالی پنجاب تحریک لبیک پاکستان نے میرا جعفر میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس برائے ایصال ثواب علامہ خادم حسین رضوی سے خطاب میں کیا ۔ کانفرنس سے مفتی سید احمد شاہ بخاری امیر بہاولپور ، انجینئر حفیظ اللہ علوی ، چوہدری رضوان سیفی ، ملک امجد ہارونی ، پیر محمد فیاض سیفی ، پیر مظہر مستالوی ، ملک ساجد ، علامہ محمد عرفان ضیائی ، سید ساجد حسین شاہ ، قاری انور حسین نعیمی ، محمد تاثیر قریشی، منان کھوکھر ، کامران حبیب ضیائی ، سائیں آفتاب حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر سینکڑوں شخصیات نے تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تمام عہدیداران کو نوٹیفکیشن بھی دیے گئے ۔ مفتی سید احمد شاہ بخاری نے کہا کہ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کا مشن جاری رہے گا حضور ؐ کے عاشق جھکنے بکنے اور ڈرنے والے نہیں ۔ انجینئر حفیظ اللہ علوی ، چوہدری رضوان سیفی ، پیر محمد فیاض سیفی ، ملک امجد ہارونی ،علامہ عرفان ضیائی ، ملک ساجد اور سید ساجد حسین شاہ نے کہا کہ جوق در جوق قافلوں کی ٹی ایل پی میں شمولیت سے حکمرانوں کی نیندیں اڑچکی ہیں محمد عربی ؐ کا دین تخت پر ضرور آئے گا ۔  

مزیدخبریں