کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہری تنظیم پاکستان یوتھ ونگ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ممبر سازی تقریب کے موقع پر وائس چیئرمین شہری تنظیم پاکستان مصطفی خان محسود نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری آنے والے وقت میں شہری تنظیم پاکستان کا حصہ بنے گا اور شہری تنظیم نے جس طرح نوجوانوں میں شعور و آگہی کی روح پھونکی ہے اس سے ہر نوجوان واقف ہے اور شہری تنظیم پاکستان، فلاحی سیاست اور فلاحی ریاست پر یقین رکھتی ہے۔شہری تنظیم پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی صدر اسامہ درویش نے کہا کے آج ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی شہری ہے اور میں شکر گزار ہو ا۔