پرانا گولیمار میں فائرنگ واقعے  کا زخمی 24سالہ شیراز گرفتار 

کراچی(وقائع نگارس)پاک کالونی پولیس نے پراناگولیمارمیں فائرنگ کے واقعے زخمی ہونے والے 24سالہ شیراز کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق زخمی شیراز لیاری گینگ وارکاکارندہ ہے،جو21مقدمات میں پولیس کا انتہائی مطلوب تھا،زخمی شیراز لیاری گینگ وارکے اہم کردار ساجد ماجد کا بھانجا بھی ہے اسکے مامو ساجد ماجددبئی سے گینگ وارنیٹ ورک چلارہے ہیں،ساجد ماجدکے مخالف گروہ جمیل چھانگاکے کارندوں نے پراناگولیمارمیں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں شیراز اور8سالہ یوسف اس کی کمسن بہن خدیجہ بھی زخمی ہوئی، پولیس نے جمیل چھانگاکے کارندوں کی تلاش بھی شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن