گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سیاسی سماجی تنظیموں کے عہدیداران کی طرف سے 15 روز میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر حکومتی فیصلہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے چوہدری ثناور ارشد جوندہ، سابق چیئرمین محمد عباس چہل، سابق کینٹ ممبر میاں ندیم اکرم، ڈاکٹر قاسم ضیاء ملک، چوہدری ندیم مشتاق وڑائچ، حاجی منور حسین نے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات بجلی، گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کرنے کے فیصلہ کو حکومت کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نااہل وزراء کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے محنت کش لوگ جو پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں مجبور ہیں اوپر سے حکومت آئے روز پٹرول بجلی گیس کے نرخوں میں من مانے اضافے کرکے مزید فاکوں پر مجبور کررہی ہے جو 22 کروڑ محنت کش عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے ان راہنمائوں نے کہا کہ حکومت بڑھائی گئی قیمتوں کے فیصلہ کو واپس لے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے جن پر قابو پانا حکومت کے بس کی بات نہیں ہوگی۔
حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے محنت کش خودکشی پر مجبورہیں :سیاسی رہنما
Jan 17, 2021