گکھڑمنڈی(نامہ نگار) وزیرآباد اور دھونکل ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان بلاک سیکشن میں میل نمبر 1313 کے قریب مین لائن کے نیچے بچھائے گئے آر سی سی کے کئی درجن سلپر ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔خستہ حال ٹریک سے کم وبیش دو درجن اپ اور ڈائون گاڑیاںروزانہ گذرتی ہیں۔اپ گاڑیاں خاصی رفتار کے ساتھ بلاک سیکشن سے وزیرآباد اسٹیشن کی حدود میں داخل ہوتی ہیں۔خستہ ٹریک کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد لاہور سیکشن پر دھونکل اور وزیرآباد کے درمیان مین لائن کے نیچے سٹیل اور سیمنٹ کے سلپر استعمال کئے گئے ہیںاس ٹریک سے گذرنے والی گاڑیوں کی رفتار کم و بیش 80کلو میٹر ہو تی ہے اور روزانہ دو درجن کے قریب اپ اور ڈائون گاڑیاں گذرتی ہیں بلاک سیکشن سے وزیرآباد اسٹیشن کی حدود میں داخل ہونے والی اپ گاڑیوں کی رفتار زیادہ ہو تی ہے وزیرآباد کے قریب میل نمبر 1313کے آس پاس پچاس کے قریب سلپر خستہ ہو چکے ہیںلائنوں کے درمیان فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے سلپروں میںاستعمال کی جانے والی لوہے کی بار بھی زنگ آلود ہونے کی وجہ سے خستہ ہے جو ٹوٹ سکتی ہیں زیادہ رفتار ، دبائواور تھرتھراہٹ کی وجہ سے خستہ حال سلپروں کے کھسکنے سے لائنوں کے درمیان فاصلے میں کمی بیشی ہو سکتی ہے جس کی وجہ ٹریک ٹوٹنے اور کوچز کے پٹڑی سے اترنے کا امکان بڑھ گیا ہے مزید برآں ٹریک میں لچک بھی ضرورت سے زیادہ ہوگئی ہے جو حادثے کا سبب ہو سکتی ہے ۔
گکھڑمنڈی : ریلوے ٹریک میں بچھائے گئے آر سی سی سلپر ٹوٹ پھوٹ کا شکار
Jan 17, 2021