54کروڑ کے واجبات دینے کے بہانے بلا کریرغمال ، دھمکیاں


لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کے خلاف سا ونڈ اینڈ ویژن ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹیو محمد عرفان رفیق کو  54 کروڑ کے واجبات ادا کرنے سے انکار، دفتر بلا کر یرغمال بنانے اور جان سے مارنے کی ھمکیاں دینے  سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ مدعی محمد عرفان رفیق کے مطابق ملزمان نے اسے رقم دینے کے بہانے شرقپور روڈ پر بلایا اوراسے یرغمال بنا لیا ۔ 5 مسلح افراد گاڑی میں یرغمال بنا کراسے گارڈن ٹاؤن اس کے دفتر لائے ۔ ملزمان نے عرفان رفیق سے خالی چیکس پر دستخط کرائے ۔ مسلح ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے دفتر سے قیمتی کاغذات بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ایف آئی آر میں فراز وڑائچ ، اسلم وڑائچ، کاشف ایاز چٹھہ ، گلریز، جنید وڑائچ نامزد ملزمان ہیں۔ مدعی محمد عرفان رفیق کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مجھے جان کا خطرہ ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن