حکومت نے ظالمانہ انداز میں مہنگائی میں اضافہ کیا: خواجہ عمران نذیر 


لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک ، علی پرویز ملک ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ منی بجٹ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ساڑھے تین سالوں میں ظالمانہ انداز میں عمران نیازی نے ملک میں مہنگائی میں اضافہ کیا۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری اس وقت ہے۔حکومت کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکار بھی آ ج انتہائی پریشان ہیں اور حکمرانوں کی نالائقی اور نا اہلی کی وجہ سے ملک میں یوریا کھاد کی عدم دستیابی پر کاشتکار انتہائی پریشان ہے ، حکومتی وزرا یوریا کھاد بیرون ملک سمگل کرنے میں ملوث نظر آتے ہیں، نالائقوں کے ٹولے کی کرپشن کسی بھی مدمیں سو ارب سے کم نہیں۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی بجٹ نالائق حکمرانوں کا عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈہے،آئی ایم ایف کی موجودہ شرائط کے نتیجے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور مستقبل میں حکومتی نظام مفلوج ہو جانے کے سنگین خطرات اور خدشات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن