اسلامی دفعات کو تبدیل نہیں ہونے دینگے: ختم نبوت کانفرنس میں مقررین کا عزم 

Jan 17, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت و عثمانیہ ٹرسٹ کے زیراہتما م تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجدآسٹریلیا ریلوے سٹیشن میں بزرگ عالم دین مولانا عبدالرؤف ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا محمدحنیف جالندھری،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانااسماعیل شجاع آبادی، جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی، جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان، جامعہ اشرفیہ کے نائب مہتمم مفتی احمدحسن ودیگر نے خطاب کیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات اور تعزیرات پاکستان کو تبدیل کرنے کے لیے بیرونی طاقتیں مسلسل اپنا دباؤ بڑھا رہی ہیںہم کسی صورت آئین اور قانون میں ختم نبوت اور قانون توہین رسالت سمیت اسلامی دفعات کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے ۔ مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت کا اجماعی عقیدہ ہے ۔مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے ۔مفتی احمد حسن ، مولانا زاہد الراشدی ، مولانا عزیز الرحمن ثانی مولانا محمدامجد خان ،مولانا ڈاکٹر محمد سلیم ،مولانا علیم الدین شاکر  نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں