منفی درجہ حرارت ‘ہنزہ میں آئس ہاکی کے مقابلے 

Jan 17, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)کھیل کے جنون نے سخت سردی کو بھی مات دے دی ، پہاڑوں کے نگر ہنزہ میں نقطہ انجماد سے بھی کم درجہ حرارت میں سالانہ قراقرم  ونٹر اسپورٹس لووڈ کا میلہ سج گیا۔ہنزہ میں عطا آباد جھیل کے قریب  ہونے والے قراقرم ونٹر سپورٹس لووڈ میں ہاکی، آئس کلائمبنگ، ماؤنٹین سائیکلنگ اورگلیشیئر واک سمیت مختلف مقابلے جاری ہیں۔یخ بستہ موسم میں آئس ہاکی کے کھیل نے شائقین کو بھی گرما دیا ہے جو کہ اپنی اپنی ٹیموں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں اور دلچسپ مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ ہنزہ میں نقطہ انجماد سے بھی کم درجہ حرارت میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا اور منفرد ٹورنامنٹ ہے۔

مزیدخبریں