مرید کے : زبیر چیمہ کی ٹیم نے کبڈی مقابلہ جیت لیا

Jan 17, 2022


مریدکے(نامہ نگار)دوسرا انٹرنیشنل کبڈی میچ ملٹری گراؤنڈ مریدکے میں ہوا۔تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری عامر احمد گجر مہمان خصوصی تھے۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے بھی خصوصی شرکت کی۔ مقابلہ زبیر چیمہ کی زیر قیادت ٹیم نے جیتا۔ فاتح ٹیم کو تین لاکھ روپے اور ٹرافی ملی جبکہ رنرز اپ ٹیم نے دو لاکھ روپے اور ٹرافی انعام پایا۔ رانا تنویر حسین اور چودھری عامر گجر نے خطاب کیا۔ امیدوار میئر مریدکے چودھری شہباز احمد گجر، چودھری علی رضا ریحان، رانا مہران، شمعون چیمہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں