عثمان خواجہ شراب سے بچنے کیلئے جشن چھوڑ گئے


لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے مسلمان ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ جیت کے جشن میں بھی عقیدہ نہیں بھولے۔ایشیز سیریز کی فتح کے جشن کے دوران شراب کی بوچھاڑ سے بچنے کیلئے پاکستانی نڑاد عثمان خواجہ بچ بچا کر نکل گئے۔چند ہی لمحوں بعد کپتان کو اہم کھلاڑی کے سٹیج سے اتر جانے کا احساس ہوا تو انہوں نے فوری طور ایکشن لیا۔گروپ تصویر لیتے وقت آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ساتھی کھلاڑیوں کو مزید شراب کے جشن سے روکا اورعثمان خواجہ کو دوبارہ بلایا۔آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے اور صارفین اس مختصر ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن