اسلام آباد (خبر نگار)صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور سے منیجنگ ڈائیریکٹر انڈس فارما و گرین کریسینٹ ٹرسٹ زاہد سعید کی الخدمت کمپلیکس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔، سیکرٹری جنرل الخدمت فاونڈیشن پاکستان شاہد اقبال، ایگزیکٹو ڈائیریکٹر الخدمت فاونڈیشن پاکستان خبیب بلال، ایم ڈی الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن سفیان احمد خان سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محمد عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ہر ضروت مند کی دہلیز تک پہنچ کر اسے سہارا دینے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت فانڈیشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ، صاف پانی، صحت عامہ، کفالت یتامی، تعلیم، بلاسود قرضہ کی فراہمی اور کمیونٹی سروسز کے تحت ہزاروں پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے جس سے معاشرے کی تعمیر و ترقی ممکن ہو رہی ہے۔محمد عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت ماں کی گود سے لیکر قبر کی گور تک اس کی تمام ضروریات کا خیال رکھتی ہے۔ زاہد سعید نے اس بات کا عزم کیا کہ انڈس فارما اور الخدمت فانڈیشن مل کر لوگوں میں آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ملاقات کے آخر میں صدر الخدمت فاونڈیشن نے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔