اسلام آباد (خبر نگار)اسلام آبادمسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ اور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب سنیئر نائب صدر جمشید اختر شیخ نے ضمنی مالیاتی بل2021ئ(منی بجٹ) کی پارلیمنٹ سے منظوری پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ منی بجٹ کی منظوری سے صنعتی شعبہ اور عوام پر دبائو بڑھے گا،منی بجٹ میں350ارب کے ڈرون حملے کے بعد بجلی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںایک بارپھر اضافہ کرکے کاروباری مشکلات پیدا کردی ہیں،عوام کی قوت خرید کم ہونے سے تمام کاروبار پہلے ہی مندی کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تاجربرادری کاروبار ی سرگرمیوں ،برآمدات اور ٹیکس ریونیوکو فروغ دے کر اور روزگار کے نئے مواقع پیداکرکے ملک و قوم کی اہم خدمت کررہے ہیں،حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کاروبار کیلئے مزید سازگار ماحول فراہم کرے تاکہ بزنس کمیونٹی کاروباری سرگرمیوںا ور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں سہولت محسوس کرے جس سے ہماری معیشت بہتر ہوگی،اس وقت منی بجٹ سے تاجروں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیاہے،تاجر ملک کی شٹر پاور ہے وہ کوئی بڑے صنعت کار نہیں ہیں،ان کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جمشید ختر شیخ نے مزیدکہاکہ پاکستان میں ہر شہری بجلی،اشیا ئے خوردونوش ،ادویات سمیت ہر چیزپرٹیکس دیتاہے ،منی بجٹ کے نئے ٹیکسوں کے باعث مہنگائی کانہ تھمنے والا سیلاب آنے والا ہے جبکہ ڈالر،پٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کے طوفان میں عوام پہلے ہی پس رہے ہیں۔
منی بجٹ کی منظوری سے صنعتی شعبہ اور عوام پر دبائو بڑھے گا، جمشید اختر شیخ
Jan 17, 2022