پونا فقیراں ، غیر فعال ٹیوب ویل کے سپیئر پارٹس کو دوبارہ استعمال کرنیکا فیصلہ

Jan 17, 2022


اسلام آباد (وقائع نگار): وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ اسلام آباد شہر میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے،شعبہ واٹر سپلائی نے پونا فقیراں کے مقام سے 5000 فٹ سے زیادہ پائپ لائن اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون ابن سینا روڈ پر شفٹ کرکے قابل استعمال بنادیا گیا ہے۔ مذکورہ مقام پر پانی لیکجز سمیت دیگر شکایات موصول ہورہی تھیں جس سے سیکٹر جی ٹین اور جی الیون میں پانی کے کمی کے مسائل بھی سا منے آ رہے تھے۔ غیر استعمال پائپ لائن کو استعمال میں لانے سے نہ صرف پانی کے پریشر میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پانی کو ضیاع ہونے سے بھی بچایا جا سکے گامزیدبرآں  ان اقدامات سے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ڈیڑھ سے دو کڑور روپے کی بچت بھی ہوگی ۔اسی طرح سیکٹر جی الیون میں پانی کی کمی کے دیرینہ مسئلہ پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔علاوہ ازیں سی ڈی اے انتظامیہ نے شہر کے دیگر ایسے مقامات جہاں پانی لیکجز اور کمزور پائپ لائنز ہیں انکی مرمت کے لئے بھی شعبہ واٹر سپلائی کے لئے 50 کڑور سے زائد کا بجٹ منظور کردیا ہے جسکو تین ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے شعبہ واٹر سپلائی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے کیے جانے والے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے۔اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ نے بھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور پانی کے ضیاع سے اجتناب کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی شہریوں کے استعمال میں لایا جاسکے۔

مزیدخبریں