موبا ئل فون :100 روپے کے ری چارج پر86.96کا بیلنس 

Jan 17, 2022


اسلام آباد ( کامرس رپورٹر)جاز، یوفون، ٹیلی نار اور زونگ کے صارفین کو   100 روپے کے ری چارج پر 90.9 کی بجائے 86.96 روپے کا بیلنس ملے گا۔اس وقت 100 روپے کے ری چارج پر اگر3.90روپے کا بیلنس ملتا ہے مگر اب صارفین کو ہر 100 روپے کے ری چارج پر 3.9 روپے کا اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔اس طرح اب ہر 100 روپے کے ری چارج پر9.90کی بجائے 86.96 روپے کا بیلنس ملے گا۔اس کا اطلاق تمام سروسز کے صارفین پر ہوگا۔ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بیلنس میں کٹوتی کے بارے میں صارفین کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میںجولائی 2019 تک 100 روپے کے ری چارج پر.90.76وپے کا بیلنس ملتا تھا ۔بعدازاں  صارفین کو 100 روپے کے ری چارج پر 90 روپے تک کا بیلنس ملنے لگا ۔

مزیدخبریں