محسن نقوی جمہوریت کی آواز اور امن کے پیامبر تھے، شجاعت علی بخاری 

Jan 17, 2022


راولپنڈی( جنرل رپورٹر)سیکرٹری جنرل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان سید شجاعت علی بخاری نے کہا ہے محسن نقوی شہیدجمہوریت کی آواز اور امن کے پیامبر تھے ان  کے حسینی افکار واذکار ہمیشہ زندہ و جاوداں رہیں گے ،انکا لہو قوم کی حیات بنکرمنبراور دنیائے ادب کے ماتھے پر چمکتارہے گا، جمہوریت پرشب خون مارنے والے ڈکٹیٹروںاورانکی پیداوارحکمرانوں ، سیاستدانوں نے قوم و ملک کودہشتگردی کے تحائف اورگوناگوں مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حماداہلبیت عالمی شہرت یافتہ شاعروادیب محسن نقوی شہیدکی26ویں برسی کے سلسلے میںمجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں