تبدیلی سرکار اپنی ناکامیاںاپوزیشن پر ڈال کر اپنوں کو نواز رہی ،ساجد عباسی

Jan 17, 2022


اسلام آباد(خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق چیئرمین میٹروکارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدارحکمرانوں کی طرف سے350ارب روپے کے منی بجٹ ،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کے جھٹکے غریب عوام کو لقمہ اجل بنادیں گے،اربوں روپے کے غریبوں پر نئے ٹیکس لگانے،بجلی کی قیمتیںمسلسل بڑھانے اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوپروان چڑھا کرعوام دشمنی کا کھلاثبوت دیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار اپنی ناکامیاںاپوزیشن پر ڈال کر اپنوں کو نواز رہی ہے جبکہ غریب عوام بھوک وافلاس سے مررہے ہیں،کاروبارٹھپ،بے روزگاری میں اضافہ، ہر چیز کی دگنی سے چارگنا قیمتیں مسائل میں اضافے کے باعث ملک اندھیروں کی جانب بڑھ رہاہے جبکہ حکمران طبقہ سارا دن شو ر شرابہ کرکے اپوزیشن کو تنقید کانشانہ بنارہے ہیں، خود نہ ان سے ملک چلایاجا رہاہے اور نہ ہی کسی چیز، ادارے پرکنٹرول ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں