آرٹس کونسل میں50نوجوان مصوروںکے فن پاروںکی نمائش


کراچی ( کلچر رپورٹر )آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے نوجوان خطاطوں کے ہنر پر مبنی خطاطی کی نمائش کا اہتمام آرٹ گیلری آرٹس کونسل میں کیاگیا، نمائش میں پچاس سے زائد خطاطوں کے فن پارے رکھے گئے جبکہ سندھ بلوچستان سمیت یو اے ای کے فنکاروں کے فن پارے نمائش کی زینت بنے، نمائش میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری اور معروف صنعت کار ایس ایم منیر ،زبیر چھایاسمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور فن کاروں کے ہنر کو سراہا، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے، ہمارا مقصد باصلاحیت بچوں کے ہنر کی پرموشن کرنا ہے، آرٹس کونسل کراچی نے یہ نئی آرٹ گیلری بنائی ہے، آرٹس کونسل کا کام اسٹیبلش فنکاروں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان فنکاروں کو آگے لانا ہے، نمائش کی منتظمہ المیرا اور اس کی ٹیم نے بہت اچھی نمائش کا اہتمام کیا ہے، میں تمام فنکاروں کو مبارکباد دیتا ہوں، ایس ایم منیر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ تمام فنکاروں نے زبردست کام کیا ہے، فنکاروں کو ضرورت پڑی تو کاٹی کے ہال نمائش کے اہتمام کے لیے دینے کو تیار ہیں، فنکاروں کو ہماری طرف سے ہر قسم کی سپورٹ حاصل رہے گی، انہوں نے کہاکہ احمد شاہ کو سلام پیش کرتا احمد شاہ لوننگ لیجنڈ ہیں، احمد شاہ آرٹ کے فروغ کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں، ایک سال میں پانچ سو سے زائد فنکشن کرنا صرف احمد شاہ کا کام ہے، المیرہ کو کامیاب نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خطاطی کی نمائش دو روز تک آرٹس کونسل کراچی کی آرٹ گیلری میں جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن