کراچی ( سٹی نیوز) آل میچ میکرز ایسو سی ایشن کے زیراہتمام بانی چیئرمین سمیع شیخ کے زیرسرپرستی گلستانِ جوہر برانچ میںمنعقدہوئی۔جس میں ممبران نے شرکت کی ،اس موقع پر عبدالرحمن، عشرت الرحمن، شہناز علیزے، زرقا جعفرسمیت تمام ممبران میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔ آفس منیجمنٹ میں عریبہ سمیع، عبدالسمیع کے علاوہ ایڈمنز میں شاہ رخ طارق، سلیمان یوسف، صباء ہاشمی، صدف نعمان کو بھی سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔ آل میچ میکرز ایسو سی ایشن کے بانی سمیع شیخ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ورکشاپ کا مقصد تمام میچ میکرز کو میچ میکنگ میں آنے والی پرابلمز کا حل بتانا اور کام میں بہتری کے طریقے فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہفتے میں دو بار ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔سمیع شیخ نے کہاکہ لاک ڈائون کی وجہ سے جو حالات بگڑے تھے وہ اب آہستہ آہستہ بہتری کی طرف آرہے ہیں،اسی طرح کام کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ تمام میچ میکرز کے کام میں کوئی مشکل پیش نا آئے۔