ملتان( سماجی رپورٹر ) سینئر رہنماء تحریک انصاف شیخ واجد شوکت نے معین احمد کی جانب سے دیے گئے عشائیہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں اپنی کرپشن کو چھپانے اور ملک ترقی میں روکاٹیں کھڑی کرنے کے لیے حکومت کو لانگ مارچ کی دھمکی دے رہی ہیں مگر حکومت ان کی دھمکیوں میں آنے والی نہیں وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ ملک و قوم کی تعمیرو ترقی کے بارے میں سوچا جوکہ ان کرپٹ سابقہ حکمرانوں کو برداشت نہیں ہورہا کیونکہ وزیرا عظم عمران خان کی ملک دوست پالیسیوں کی وجہ سے ان کرپٹ اپوزیشن جماعتوں کی کرپشن کی دوکان بند ہوگئی ہے اور اس کرپٹ ٹولے کو احتساب کے خوف سے نیند نہیں آرہی یہ کرپٹ ٹولہ حکومت سے این آر اولینا چاہتا ہے مگر اس کرپٹ ٹولے کو کسی بھی صورت این ٓر او نہیں ملے گا جتنے چاہے لانگ پارچ کر لیں ۔اس موقع پر شفیق احمد، صلاح الدین مغل، اجلال ارشد، حنان احمد ودیگر نے شرکت کی۔