ملتان (نمائندہ نوائے وقت)جماعت اسلامی کے رہنما تاجر انجینئر حافظ سعد اللہ شیخ نے کہا ہے کہ سماجی سرگرمیاں معاشرے میں امن اور بھائی چارہ کا باعث ہیں ہمیں با حیثیت قوم مل جل کر آگے بڑھنا چاہیے اور باہمی عزت احترام خلوص کے جذبات کو فروغ دے کر در گزر بردباری کو اختیار کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر معززین شہر سماجی رہنماؤں کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانہ سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں ڈاکٹر مرزا عمر بیگ، انجینئر نجیب اللہ شیخ،ڈاکٹر ایاز احمد،پروفیسر عنایت علی قریشی،راؤ جمشید علی خان،حاجی ریاض بھٹہ،عمر ریاض بھٹہ،سعید اللہ شیخ،کلیم اللہ شیخ،امان اللہ شیخ،راؤ عدنان،نورالامین، مبین خاکوانی، عامر شہزاد صدیقی،ندیم قریشی،محمد طاہر،عامر محمود نقشبندی،سمیع اللہ شیخ،اعجاز احمد غوری، امتیازاحمد، سیف اللہ شیخ،طارق عمر خان،عمر کمبوہ،زاہد حبیب، عمران یوسف،شاہد محمود انصاری،شیخ خالد، شیخ اقبال، ممتاز حسین،سلمان خالد، حشمت اللہ شیخ،احسان ایڈووکیٹ، طارق عمر خان دیگر نے شرکت کی حافظ سعد اللہ شیخ اور سعید اللہ شیخ نے مزید کہا کہ ملتان عظیم روایات اور صوفیاء اولیاء کا شہر ہے جنہوں نے لوگوں میں خیر تقسیم کی ہمیں ان کی تقلید میں زندگیاں گزارتے ہوئے ایک دوسرے کے کام آئیں ۔
صوفیاء اولیاء کی تقلید میں ایک دوسرے کے کام آئیں : سعد اللہ شیخ، سعید اللہ شیخ
Jan 17, 2022