وہاڑی ( کرائم رپورٹر ) پیپلز لیبر بیورو ساؤتھ پنجاب کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تقریب ساؤتھ صدر محمد عاشق بھٹہ ،نفیس انصاری نے پیپلز لیبر بیورو کے ضلعی جنرل سیکرٹری وہاڑی بابا محمد یعقوب لنگا کو نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،سابق ایم این اے و ضلعی صدر پیپلز پارٹی وہاڑی محمود حیات ٹوچی خاں ، جنرل سیکرٹری سید پیر اعجاز شاہ ، میڈم شگفتہ چوہدری فناس سیکرٹری جنوبی پنجاب، چوہدری محمد طاہر سابق سٹی صدر ،چوہدری افتخار ایڈوکیٹ ،بدر منیر شاہ ،صدیق بھلر ،رانامرتضی،منیر رضا بھلر ،سرفراز بھٹی ،ساگر بنیامین گل ،مشتاق بھٹی،قمرقریشی،محمد جاوید،عمر خطاب،ملک اسرار حسین،زاہد محمود، محمد حسین لنگا کی جانب سے بابا یعقوب لنگاہ کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر بیورو بابا یعقوب لنگاہ نے کہا کہ ہم سب نے کسانوں اور مزدوروں کی آواز بننا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی ہی اس ملک میں منہگائی کا خاتمہ کر سکتی ہے ناتجربہ کار اور نالائق حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
ناتجربہ کار حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے: یعقوب لنگاہ
Jan 17, 2022