لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی پولیس کی جانب سے سنڈے چرچ تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات۔ پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں 13 چرچز کے لئے ایک سو کے قریب پولیس افسران و اہلکار نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دئیے۔پولیس کے ساتھ ساتھ مسیحی رضاکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی میں معاونت کیلئے پولیس کی مدد کیلئے موجود رہے۔