بہاولپور(بیورورپورٹ، نمائندہ نوائے وقت، نیوز رپورٹر) کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اگروہ متاثرہوگا تو ملک متاثر ہوگا 24 جنوری سے ڈویژنل لیول پر کسان مارچ جبکہ 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے اسلام آبادتک حکومت کے خاتمہ تک لانگ مارچ کیاجائیگا ان خیالات کااظہار نوابزادہ افتخار پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب نے گذشتہ روز بلاول ہاوس ٹرسٹ کالونی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔