احساس کفالت پروگرام میں مستحقین کی امداد جاری رہے گی:زرتاج گل


ڈیرہ غازیخان(خصوصی رپورٹر) احساس کفالت پروگرام میں مستحقین کی امداد جاری رہے گی، حکومت نے تاریخ میں پہلی بار 2 سو ارب کا بجٹ بزرگوں کی کفالت،معذوروں، بیواؤں ، یتیموں اور نادار افراد کے لئے مختص کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ضلع کونسل ہال میں پنجاب بیت المال کے زیراہتمام مستحقین میں امدادی چیک اور خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن