ملتان(نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین ڈرگ کورٹ بہاول پور محمد ناظم خان کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وکلاء کی ڈسپنسری کیلئے ادویات دینے کی تقریب سے صدر محمد وسیم خان بابر اور جنرل سیکرٹری محمد ارشد صابر میؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے کام کا آغاز کر دیا ہے اور وکلاء سے وعدہ کرتے ہیں کہ اب ہم کسی ایک گروپ کے صدر یا سیکرٹری نہیں بلکہ پوری بار کے عہدیدار ہیں ملتان بار کو ایک بار پھر پاکستان کی تاریخی اور تمام بارز کی قیادت کرنے والی بار بنائیں گے انہوں نے چیئرمین ڈرگ کورٹ بہاول پور محمد ناظم خان کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وکلاء کی ڈسپنسری کے لئے کثیر تعداد میں ادویات دینے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر حاجی سلیم رضا‘ شیخ عتیق الرحمن‘ بلال شہباز‘ انور رانا‘ جاوید اقبال اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
وکلاء کی فلاح بہبود کیلئے کام کا آغاز کردیا: وسیم خان بابر
Jan 17, 2022