لاہور ( مانٹرنگ رپورٹ ) طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے فاریاب کے میمنہ شہر کے سقوط کی خبر کو افواہ بتاتے ہوئے کہا کہ طالبان کا سبھی علاقوں پر کنٹرول ہے اور کہیں بھی وہ بد امنی کی اجازت نہیں دیں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جو بھی دشمن سے ہاتھ ملائے گا اور حکومت کو گرانے کی کوشش کرے گا، اسے راستے سے ہٹا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے فاریاب میں طالبان کے ازبک کمانڈر ملا مخدوم محمد عالم ربانی کو بچے کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جسکی تحقیق ہو رہی ہے۔ ربانی کی گرفتاری پر طالبان کے ازبک گروہ کے اعتراض کی وجہہ سے اب تک 2 افراد مارے گئے اور 5 زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں ایک اور زخمی ہونے والوں میں 2 عام افراد ہیں۔