امریکہ: نیوجرسی میں صنعتی مرکز اور کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی

Jan 17, 2022

 نیوجرسی (آئی ا ین پی )  امریکی ریاست نیوجرسی کے  سٹیک نامی صنعتی مرکز اور ایک کیمیکل پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی جو بڑی تیزی سے اطراف کی عمارتوں تک پھیل گئی،آگ کی شدت کے باعث پوری ایک عمارت زمیں بوس ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق شدید ٹھنڈک کے باعث آگ بجھانے کے عمل میں فائر فائٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق  علاقے میں درجہ حرارت صفر سے نیچے ہے جس کے باعث فائر فائٹرز کا پانی جم گیا اور آخرکار وہ آگ بجھانے کے لئے قریب میں موجود ایک ندی سے پانی لینے پر مجبور ہو گئے۔ آگ بجھانے کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی بھی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ ایسی شدید آگ انہوں نے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ سے اٹھنے والا شدید دھنواں موسمیاتی مرکز کے ریڈار پر بھی ظاہر ہوا اور آگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بو پڑوسی شہر نیویارک تک محسوس کی گئی۔
امریکہ/ آگ

مزیدخبریں