سجادہ نشین آستانہ کرمانوالہ شریف طیب علی شاہ کی قل خوانی

Jan 17, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب سید صمصام علی شاہ بخاری کے چھوٹے بھائی بابا جی سید میر طیب علی شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف کی قل خوانی اور ختم شریف ادا کردی گئی۔ قل خوانی میں پیر لالہ پاک جی سرکار قطب الحق گولڑہ شریف، پیر سائیں ابوبکر شرق پور شریف، پیر خواجہ عطاء اللہ سجادہ نشین تونسہ شریف، سجادہ نشین کیلیانوالہ شریف، پیر شمس الرحمن مشہدی، پیر مختیار کھریپڑ شریف، پیر محب اللہ بصیر پور، رائے حسن نواز خان، رائے مرتضیٰ اقبال ایم این اے، قمر زمان کائرہ، چودھری سجاد الحسن، ناصر کمال خاں، رائے حسن سکندر، سید رضا علی گیلانی، میاں معین وٹو ایم این اے، میاں منظور وٹو، شیخ المشائخ اور پورے پاکستان کے سینئر سیاستدانوں اور ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری سید صمصام علی بخاری نے تعزیت کیلئے تشریف لانے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور تمام افراد سے اپیل کی کہ میرے بھائی سید طیب علی شاہ بخاری کی مغفرت کیلئے دعائوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔
قل خوانی ادا

مزیدخبریں