رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے مردم و نمبرشماری کیلئے محکمہ تعلیم، ریونیو، لوکل گورنمنٹ اور پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ سے 31 مارچ تک عملہ مانگ لیا۔ 2022 میں مردم شماری اور گھروں کی نمبرشماری ڈیجیٹل طریقے سے ہوگی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ضلع رحیم یارخان 2776 اساتذہ مردم و نمبر شماری میں حصہ لیں گے۔،ذرائع نے بتایا کہ ساتویں مردم شماری پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی محکمہ تعلیم پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سربراہوں کو بروقت عملہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
مردم و نمبرشماری
مردم و نمبرشماری کیلئے ایجوکیشن سمیت محکموں سے عملہ مانگ لیا گیا
Jan 17, 2022