قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی گاؤں میں زیر تعمیرعمارت کا لینٹر گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ قصور کے نواحی گاؤں کوٹ وسن سنگھ میں زیر تعمیر عمارت میں مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک عمارت کا لینٹر نیچے آگرا جس کے ملبے تلے دب کر 28 سالہ عبدالرحمن اور 23 سالہ شعیب شدید زخمی ہوگئے جنہیں بروقت علاج کے لیے ہسپتال بھی منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے۔
مزدو جاں بحق
قصور: زیر تعمیرعمارت کا لینٹر گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق
Jan 17, 2022