ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے خصوصی مہم چلانے کا اعلان 

اسلام آباد(این این آئی)ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے خصوصی مہم چلانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔بچوں کے صوبائی حفاظی ٹیکوں کے پروگرام (ای پی آئی) کے مطابق پولیو کے حوالے سے حساس اضلاع میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسے ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کا نام دیا گیا ہے، یہ پولیو مہم 70 مخصوص اضلاع میں منعقد ہوگی،ذرائع ای پی آئی کے مطابق 61 اضلاع میں مکمل، 9 اضلاع میں جزوی پولیو مہم چلائی جائے گی، 5 اضلاع کی افغان مہاجر کیمپس والی 8 یوسیز میں پولیو مہم خصوصی طور پر چلے گی جبکہ 4 اضلاع کی ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو مہم منعقد کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ذیلی قومی انسداد پولیو مہم دو مراحل میں چلائی جائے گی،پہلے مرحلے کا آغاز (آج)پیر17 جنوری سے ہوگا، کے پی کے 6 جنوبی اضلاع میں پولیو مہم 17 تا 21 جنوری چلے گی، دوسرے مرحلیمیں 64 اضلاع میں پولیو مہم 24 تا 28 جنوری چلائی جائیگی۔
پولیو مہم

ای پیپر دی نیشن