راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں گھنٹوں تاخیر سے مسافر رل گئے۔ ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پر کپتان نے جہاز اڑانے سے انکارکر دیا۔ ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 9754 کے مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا، مسافروں نے طیارے کے اندر ہی احتجاج شروع کردیا۔ مسافروں نے پی آئی اے کے خلاف نعرہ بازی کی۔ موسم خراب ہونے کے باعث ریاض سے اڑنے والی پرواز دمام اتاری گئی۔ کپتان نے ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پر جہاز اڑانے سے انکار کردیا اور اسلام آباد کے بجائے واپس طیارے کو ریاض لے گیا۔ مسافروں نے جہاز کے اندر شور شرابہ کرتے ہوئے جہاز سے اترنے سے انکار کردیا۔ جہاز گزشتہ رات 24گھنٹوں کی تاخیر کے بعد اسلام آباد پہنچا۔