پسرور(نامہ نگار)ورکنگ باونڈری کے پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک پاکستانی شہری کو ہفتہ کے روز جموں اور کشمیر کے سامبا سیکٹر میں نادانستہ طورورکنگ باونڈری کے ساتھ بھارتی قبضہ والے کشمیر میں داخل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، ایک سینئر بی ایس ایف اہلکار نے بتایا بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف )کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل، ایس پی ایس سندھو نے کہا درانداز کو گرفتاری کے چھ گھنٹے کے اندر پاکستانی رینجرز کیساتھ فلیگ میٹنگ میں ضروری رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے جوانوں نے ابتدائی پوچھ گچھ کی اس کے پاس کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہ ہوئی۔اس کا نام عبدالرحمان تھا اوروہ شکر گڑھ کا رہائشی تھا ۔