پشاور: انصاف یوتھ ونگ کا پی ٹی آئی رکن نور عالم کیخلاف مظاہرہ

Jan 17, 2022

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں انصاف یوتھ ونگ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر انصاف یوتھ ونگ علامہ اقبال نے کہا کہ نور عالم خان وزارت کیلئے بیان بیازی کر رہے ہیں، انہیں پارٹی قانون کا احترام کرنا چاہئے۔ اپنے تحفظات پارٹی کے اندر بیان کریں۔ ایم این اے نور عالم خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ جمہوریت میں تنقید اور مظاہرہ کرنا سب کا حق ہے۔ میرے خلاف پارٹی کارکنوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ کرپشن اور احتساب کی بات کی جو عمران خان بھی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں