پٹرولیم قیمتوں می مزید اضافہ ظلم ، عوامی دہشتگردی ہے: شہباز شریف

لاہور  +اسلام آباد  (خصوصی رپورٹر + خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں  پٹرولیم مصنوعات میں 3 روپے فی لیٹر مزید اضافہ کو ظلم اور غریب عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ بھی عمران نیازی کی طرف سے عوام پر "احسان" کے انداز میں کیا جاتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نا اہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تھا، جبکہ بڑھنے پر خوب پھرتی دکھائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن