حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ، اپوزیشن خود بحرانوں میں ہے: عثمان بزدار 

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اپوزیشن رہنماؤں کی کوئی حیثیت نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ تمام انڈیکیٹرز مثبت اور حوصلہ افزا ہیں ماسوائے اپوزیشن کی منفی سیاست کے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے جبکہ اپوزیشن خود بحرانوں میں مبتلا ہے۔ اپوزیشن رہنما جو مرضی کرلیں انہیں این آر او ملے گا اور نہ ہی ان کی سیاسی دال گلے گی۔ موروثی سیاست کرنے والوں کا حال بھی تاریک ہے اور مستقبل بھی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن میں مزاحمت کی سیاست کرنے کی سکت ہی نہیں۔ عوام نے 5 سال کے لئے منتخب کیا ہے حکومت مدت پوری کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس کے اخراج کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور سیکرٹری صنعت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گیس کے اخراج کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں غیر ملکی شہری کے ہلاک ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حقیقی ترقی کے لئے پالیسی سازی اورفول پروف میکنزم وضع کیا ہے۔ پنجاب کے ہر شہر، ہر قصبے اور ہر دیہات تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج حقیقی تبدیلی کا نقیب ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترقی کے خواب دکھائے گئے، ہم تعبیر پیش کرتے ہیں۔ محرومیوں کے ازالے کے لئے تحریک انصاف کی حکومت جو کر رہی ہے ماضی میں کوئی مثال نہیں۔ ترقی کے ثمرات سے بہرہ مندہونا ہر شہری کا حق ہے۔ پنجاب کے عوام کے لئے یکساں ترقی کا وژن دیا ہے جو ماضی میں خواب ہی تھا۔ ترقی کا سفر پسماندہ ترین علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...