عثمان بز دار ،شہباز شریف کی طرح شعبدہ باز نہیں: محمد سلیم مہر

قصور(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے رہنما و امیدوار قومی اسمبلی محمد سلیم مہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے وزیر اعلی سردار عثمان بز دار میاں شہباز شریف کی طرح شعبدہ باز نہیں ہیں کہ عوام کو بیوقوف بنا کر لوٹ کھسوٹ کرے بلکہ وہ عوام  کے مسائل کے اور گڈ گورننس کے حصول پر نہ صرف خود سر گرم عمل ہیں بلکہ تمام اداروں کو بھی عوامی فلاح و بہبود اور لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی طور پر فوکس کیا ہوا ہے، ان خیا لات کا اظہار  انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا عوامی خدمت کچہریاں کلید ی کردار ادا کر رہی ہیں، اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے محکمہ ریونیو کے افسران و عملہ بھر پور انداز میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارہو کر مختلف امورمنفرد انداز میں انجام دے رہے ہیں،انہوں نے کہا ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا مقصد لوگوں کے محکمہ مال سے متعلق مسائل حل کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن