طالب نکئی اور رانا اسلم نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے: محمود انورچوہدری

Jan 17, 2022

جمبر(نامہ نگار)پی ٹی آئی اپنی ملک دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکر آئندہ انتخابات میں ایک قوت بن کر ابھرے گی۔ہر دلعزیز لیڈر ممبر قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی نے امیدوار صوبائی اسمبلی ریٹائرڈ ڈی آئی جی رانا اسلم خاں کے ساتھ مل کر نہ صرف حلقہ بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئے ہیں بلکہ درجنوں دیہاتوں میں سوئی گیس پہنچا کر بہت بڑا مسئلہ حل کردیا ہے یہ باتیں پی ٹی آئی یونین کونسل نتھے جاگیر کے نامزد چئیرمین محمود انورچوہدری نے صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں بتائیں اس موقع پر سماجی کارکن ایوب اور عابد حسین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا یونین کونسل  نتھے جاگیر کے دیہات میں عرصہ سے رکے ترقیاتی کام بہت جلد مکمل کردئے جائیں گے ۔ ہم انشا ء اللہ آئندہ بھی سرخرو ہوکر عوام کے سامنے پیش ہونگے ۔ 

مزیدخبریں