لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ رقیہ للبنات اور الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ ختم بخاری شریف کی تقریب مرکزی سرپرست پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی کی زیر صدارت ٹاؤن شپ میں منعقد ہوئی جس سے مولاناپیرذوالفقار احمدنقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں قرآن و حدیث کی تعلیم ہوتی ہے وہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے نور اور رحمتیں برستی ہیں اسی وجہ سے دینی مدارس کے نورانی ماحول میں انسان کو ایک روحانی سکون و اطمینان نصیب ہوتا ہے ،دینی مدارس جہاں دین کی اشاعت کا بہت بڑا ذریعہ ہیں وہاں نسلِ نو کی ایمان کی حفاظت بھی انہی دینی مدارس کا فیضان ہے۔