ملتان (سپورٹس ڈیسک) ریلی اختتام پذیر ہوگئی جبکہ جیپ ریلی کی سب سے بڑی ریس نادر مگسی نے جیت لی۔ تھر میں تین روزہ آف روڈ جیپ ریلی کے دوران ملک کے صف اول کے ریسرز تھر کے صحرا میں دھول اڑاتی گاڑیوں کیساتھ خوب ایکشن میں نظر آئے۔تھر ڈیزرٹ چیلنج میں صحرا کے جہازوں اونٹوں کی بھی ریس ہوئی جبکہ گھوڑے بھی خوب دوڑے اور پہلوانوں نے بھی طاقت آزمائی۔تھر جیپ ریلی کی سب سے بڑی ریس نادر مگسی نے جیتی۔ پری پیئرڈ کیٹیگری کی اے کلاس میں نادر مگسی نے 107 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 7 منٹ 56 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پری پیئرڈ ایکیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان کا ایک گھنٹہ 13منٹ 50 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ویمنز پری پیئرڈ کیٹیگری کا ٹائٹل توشنا پٹیل نے جیتا اور ماہم شیراز دوسرے نمبر پر رہیں۔ تھر ڈیزرٹ چیلنج میں جیتنے والے ریسرز میں وزیر اعلیٰ سندھ نے انعامات تقسیم کیے۔ تین روزہ تھر ڈیزرٹ چیلنج میں تھر باسیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تو ڈرائیورز نے بھی اپنی محفلیں سجائیں۔